وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زرتاج گل نے بات کرنے کیلئے ہاتھ کھڑا کیا تو عمران خان نے کیا جواب دیا ؟ اندر سے بڑی خبر آ گئی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زرتاج گل نے بات کرنے کیلئے ہاتھ کھڑا کیا تو عمران ...
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زرتاج گل نے بات کرنے کیلئے ہاتھ کھڑا کیا تو عمران خان نے کیا جواب دیا ؟ اندر سے بڑی خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زرتاج گل سے بہن کی نیکٹا میں تعیناتی کیلئے خط لکھنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں بات کرنے سے رو ک دیا ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو اجس دوران وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ہاتھ کھڑا کر کے بات کرنے کی کوشش کی تو عمران خان نے انہیں روک دیا اور مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ، وزراءکو بتا رہاہوں کہ اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں یہ پی ٹی آئی کا وژن نہیں ہے ، پارٹی کے وژن کے مطابق کام کریں ورنہ مجھ بہ جلد سخت فیصلے کرنے ہوں گے ۔

کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزارت توانائی کو عید کی چھٹیوں کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے اضافی حج کوٹے سے چالیس فیصد نجی ٹورآپریٹرز کو دینے کی بھی منظوری دیدی ہے ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عتیق احمدکووفاقی تعلیمی بورڈکاسیکرٹری تعینات کرنے ، راجاجوادکوانسداددہشتگردی عدالت اسلام آبادکاجج مقررکرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...