ججز کے خلاف ریفرنس کا راستہ کہاں سے نکالا گیا؟ فردوس عاشق اعوان کا حیران کن انکشاف

ججز کے خلاف ریفرنس کا راستہ کہاں سے نکالا گیا؟ فردوس عاشق اعوان کا حیران کن ...
ججز کے خلاف ریفرنس کا راستہ کہاں سے نکالا گیا؟ فردوس عاشق اعوان کا حیران کن انکشاف

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی آئین و قانون سے بالا تر کام کرے گا تو قانون حرکت میں آئے گا ، 2 معزز ججز سے متعلق شکایات آئی تھیں جو سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دی گئی ہیں، ہم نے بھٹو کے دیئے ہوئے آئین سے ہی یہ راستہ نکالا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ کو سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بارے آگاہ کیاگیا، یکساں انصاف کی فراہمی کامینڈیٹ لے کر اقتدارمیں آئے ، گلے سڑے سسٹم سے نجات دلانے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں، کوئی بھی آئین و قانون سے بالا تر کام کرے گا تو قانون حرکت میں آئے گا ۔

2 معزز ججز سے متعلق شکایات آئی تھیں جو سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دی گئی ہیں، سپریم جوڈیشل کونسل نیوٹرل فورم ہے،ہم نے آئینی حدود سے باہر کوئی فیصلہ نہیں کیاپاکستان کا ہر شہری قانون کے تابع ہے، عدلیہ کی شکایات کو عدلیہ ہی دیکھے گی ، ہم نے بھٹو کے دیئے ہوئے آئین سے ہی یہ راستہ نکالا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسٹس ریکوری یونٹ نے تصدیق کے بعد شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوائی ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...