شیخ نہیان بن النہیان کو پاکستان بزنس کونسل دبئی کی طرف سے خصوصی بزنس ایونٹ میں شرکت کی دعوت
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان بزنس کونسل دبئی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ و ڈائریکٹر احمد شیخانی اور پاکستان بزنس کونسل دبئی کے صدر اقبال داﺅد نے ہزہائی نس شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی دعوت پر ان کے پیلس واقع ابوظہبی میں ایک دعوت افطار میں شرکت ی۔
اس موقع پر احمد شیخانی اور اقبال داﺅد نے امارات کے وزیر ثقافت، یوتھ اور سوشل ڈویلپمنٹ سیخ نہیان بن مبارک النہیان کو پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے خصوصی بزنس ایونٹ میں شرکت کے لئے باقاعدہ دعوت دی جسے ہزہائی نس نے قبول کرلیا۔
ہرہائی نس شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی خصوصی بزنس ایونٹ میں شرکت سے پاکستان اور امارات کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔