وہ آدمی جس کے ساتھ ایک کھانا کھانے کے لئے کاروباری نے 65 کروڑ روپے ادا کردئیے

وہ آدمی جس کے ساتھ ایک کھانا کھانے کے لئے کاروباری نے 65 کروڑ روپے ادا کردئیے
وہ آدمی جس کے ساتھ ایک کھانا کھانے کے لئے کاروباری نے 65 کروڑ روپے ادا کردئیے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ایک فلاحی تنظیم نے امریکی سرمایہ کار اور کاروباری شخص وارن بفے کے ساتھ ڈنر کی نیلامی کی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ بولی ایک نامعلوم شخص نے جیتی جس نے وارن بفے کے ساتھ ڈنر کی قیمت 45لاکھ 67ہزار 888ڈالر (تقریباً 65کروڑ روپے)قیمت لگائی اور یہ رقم ادا کرکے برک شائر ہیتھاوے کے چیئرمین وارن بفے ے ساتھ کھانا کھانے کا موقع حاصل کیا۔یہ فلاحی تنظیم ہر سال ایسی شخصیات کے ساتھ کھانا کھانے کے مواقع کی نیلامی کرتی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی کاموں میں خرچ کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلائیڈ فاﺅنڈیشن نامی اس فلاحی تنظیم نے یہ پانچ روزہ نیلامی ویب سائٹ ’ای بے‘ پر کروائی، جس میں ریکارڈ بولی لگائی گئی۔ گزشتہ 20برس سے ہر سال گلائیڈ فاﺅنڈیشن وارن بفے کے ساتھ ڈنر کی نیلامی کر رہی ہے۔اس سے قبل 2012ءمیں ان کے ساتھ کھانا کھانے کی سب سے زیادہ بولی لگائی گئی تھی جو 34لاکھ ڈالر تھی۔وارن بفے ان 20سالوں میں ان بولیوں کے ذریعے گلائیڈ فاﺅنڈیشن کے لیے 3کروڑ 42لاکھ ڈالر کی خطیر رقم جمع کر چکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...