سعودی بادشاہ نے پاکستانیوں کے لئے رمضان المبارک کا شاندار تحفہ بھیج دیا

سعودی بادشاہ نے پاکستانیوں کے لئے رمضان المبارک کا شاندار تحفہ بھیج دیا
سعودی بادشاہ نے پاکستانیوں کے لئے رمضان المبارک کا شاندار تحفہ بھیج دیا

  



ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرماں رواں نے رواں ماہ رمضان المبارک میں پاکستانیوں کے لیے 150ٹن کھجوروں کا تحفہ بھجوایا۔ دی نیوز کے مطابق سعودی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد القحطانی نے کھجوروں کا یہ تحفہ پاکستانی کیبنٹ ڈویژن کے حوالے کیا۔

پاکستانی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے کیبنٹ ڈویژن نے اس تحفے پر سعودی حکومت اور فرماں رواں شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا۔رپورٹ کے مطابق کیبنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”سعودی حکومت کی طرف سے یہ تحفہ دونوں ملکوں کی بے مثال دوستی اور بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔ “

مزید : عرب دنیا


loading...