2000 خواتین کے ساتھ تعلق قائم کرنے والے مرد نے اپنی حیران کن کہانی سنادی

2000 خواتین کے ساتھ تعلق قائم کرنے والے مرد نے اپنی حیران کن کہانی سنادی
2000 خواتین کے ساتھ تعلق قائم کرنے والے مرد نے اپنی حیران کن کہانی سنادی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 13سال کی عمر سے 42سال کی عمر تک 2000خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ دی مرر کے مطابق اس شخص کا نام جیمز ڈیون پورٹ ہے جو برطانوی شہر سیلفرڈ کا رہائشی ہے۔ جس نے اپنی کہانی سناتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں 13سال کی عمر میں ہی منشیات اور جنسیت کی لت میں پڑ گیا۔ اس کے بعد گرل فرینڈز ہوں، کسی خاتون کے ساتھ ایک رات کا قیام ہو یا جسم فروش خاتون کے ساتھ جنسی تعلق، میری جنسی خواہش ایسی ہو گئی تھی کہ کبھی میرا جی نہیں بھرتا تھا اور یہ صورتحال آج بھی میری زندگی اجیرن کیے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جیمز ڈیون پورٹ جو ماضی میں باکسر رہ چکا ہے، اب اپنی زندگی پر فلم بنانے جا رہا ہے ۔ اس کا کہنا تھا کہ ”اگر میں اپنی زندگی کا خلاصہ کروں تو میری زندگی صرف تین چیزوں سے عبارت تھی، شراب، منشیات اور خواتین کے ساتھ جنسی تعلق۔میں ان تینوں چیزوں کی لت میں ایسا پڑا ہوں کہ ان کے سوا مجھے کچھ سوجھتا ہی نہیں۔ اب میں ایک فلم کے ذریعے اپنی کہانی دوسروں کو سنانا چاہتا ہوں تاکہ وہ اس سے بچ سکیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...