شراب کے نشے میں بدمست خنزیر نے افراتفری مچادی

شراب کے نشے میں بدمست خنزیر نے افراتفری مچادی
شراب کے نشے میں بدمست خنزیر نے افراتفری مچادی

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں شراب کے نشے میں بدمست ایک خنزیر نے سیاحوں کے کیمپوں میں گھس کر ایسی افراتفری مچائی کہ سب کچھ اتھل پتھل کر ڈالا۔ ویب سائٹ thewildchild.co.za کے مطابق آسٹریلوی شہر پورٹ ہیڈ لینڈ کے کیمپ گراﺅنڈ میں کچھ لوگوں نے رات تفریح میں گزارنے کے لیے کیمپ لگا رکھے تھے۔ یہ سب لوگ شراب اور بون فائر سے لطف اندوز ہوئے اور سو گئے۔ آدھی رات کو ایک خنزیر وہاں آ گیا اور ان لوگوں نے ایک جگہ شراب کے درجنوں کین رکھے ہوئے تھے۔ ان میں سے 18کین اس خنزیر نے پی لیے۔

رپورٹ کے مطابق شراب کے یہ کین پینے کے بعد خنزیر ایسا بدمست ہوا کہ وہاں موجود ایک گائے کے ساتھ اس کی لڑائی شروع ہو گئی اور پھر ان دونوں کی لڑائی میں تمام کیمپ اکھڑ گئے اور تفریح کے لیے وہاں موجود لوگ اپنا سازو سامان چھوڑ کر وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ وہاں موجود میریڈا نامی ایک خاتون نے بتایا کہ ”گائے اور خنزیر کی لڑائی شروع ہوئی تو ہماری آنکھ کھل گئی۔ ہم نے دیکھا کہ ہمارے شراب کے کین ادھر ادھر بکھرے ہوئے تھے اور ان میں سے 18خالی تھے اور ایک کین تاحال خنزیر نے اپنے جبڑے میں دبا رکھا تھا، جس سے ہمیں علم ہوا کہ یہ کین جو درمیان میں سے پچکے ہوئے تھے، خنزیر ہی نے اسی طرح جبڑے کے نیچے دبا کر خالی کیے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...