چاند کی پیدائش آج ہوگئی لیکن دیکھا کیوں نہیں جاسکا ؟فواد چوہدری نے وجہ بتادی

چاند کی پیدائش آج ہوگئی لیکن دیکھا کیوں نہیں جاسکا ؟فواد چوہدری نے وجہ بتادی
چاند کی پیدائش آج ہوگئی لیکن دیکھا کیوں نہیں جاسکا ؟فواد چوہدری نے وجہ بتادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج چاند کی پیدائش ہوچکی ہے اور کل بنا دور بین کے باآسانی دیکھا جاسکے گا۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آج(پیر کو) 3 بج کر 2 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوچکی ہے لیکن دیکھا نہیں جاسکا کیونکہ چاند کی چمک اعشاریہ 1 فیصد تھی اور چاند اور سورج کے غروب ہونے کا وقت بھی ایک ہی تھا۔ کل (منگل کو ) چاند 28 گھنٹے کا ہوگا اور صاف دکھائی دے گا، ، کل (منگل کو ) کراچی اور گوادر کی ساحلی پٹی سے چاند دوربین کے بغیر بھی با آسانی دیکھا جاسکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی 66 مقامات پر دور بینیں لگی ہوئی ہیں شہری ان مقامات پر جا کر چاند دیکھ سکتے ہیں ہم نے ہجری کیلنڈر بنا کر ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ منگل کو پاکستان میں آخری روزہ ہوگا اور بدھ کو پورے ملک میں ایک ساتھ عید منائی جائے گی ، چاہتے ہیں  کہ عید کی خوشیاں ایک ساتھ ہی منائی جائیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سائنس اور ٹیکنالوجی