کیا نوڈلز کھانے والے بچے بانجھ ہوتے ہیں؟

کیا نوڈلز کھانے والے بچے بانجھ ہوتے ہیں؟
کیا نوڈلز کھانے والے بچے بانجھ ہوتے ہیں؟

  



جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نوڈلز بچوں کے ساتھ ساتھ بعض بڑوں کی بھی مرغوب غذا ہیں لیکن انڈونیشیاءکے ایک سیاستدان نے ان کے متعلق ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ ہر سننے والا دنگ رہ گیا۔ ویب سائٹ worldofbuzz.com کے مطابق اریف آر ویسمانسیا نامی اس سیاست دان نے انڈونیشیاءکے شہر تانگرنگ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”جو بچے نوڈلز کھاتے اور فارمولا دودھ پر پلتے ہیں وہ بانجھ ہو جاتے ہیں اور ہم جنس پرست بن جاتے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ جب سے نوڈلز دنیا میں عام ہوئے ہیں، تب سے دنیا میں ہم جنس پرستوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔“

رپورٹ کے مطابق یہ سیمینار حاملہ خواتین کے مسائل پر ہو رہا تھا جس میں یہ سیاستدان مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے جو تانگرنگ کے میئر ہیں۔ انہوں نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ ”اگر ہمیں انڈونیشیاءکے بچوں کو صحت مند، سمارٹ اور طاقتور بنانا ہے تو ہمیں سب سے ضروری جو کام کرتا ہے وہ یہ ہے کہ ہم انہیں نوڈلز اور فارمولا دودھ سے دور رکھیں اور ان کی غذائیت کا خیال رکھیں۔ ماﺅں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو فارمولا دودھ کی بجائے اپنا دودھ پلائیں۔“ رپورٹ کے مطابق تانگرنگ کے میئر کے اس بیان پر ماﺅں کو بچوں کو اپنا دودھ پلانے کی تلقین پر تو لوگ خوش ہوئے تاہم نوڈلز سے متعلق بیان پر سب نے حیرت کا اظہار کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...