ڈپٹی کمشنر قصور نے صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر چیف آفیسر کھڈیاں کو معطل کر دیا

ڈپٹی کمشنر قصور نے صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر چیف آفیسر کھڈیاں کو معطل ...
ڈپٹی کمشنر قصور نے صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر چیف آفیسر کھڈیاں کو معطل کر دیا

  



قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر چیف آفیسر کھڈیاں کو معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت ، دیانتداری اور لگن کیساتھ فرائض کی انجام دہی میں ہی عوام کی خدمت اور افسران کی عزت ہے ،موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں محب وطن اور اپنے عوام دوست فلاحی ترقیاتی پروگرام پر صدق دل سے عمل پیرا ہے،رمضان بازاروں کیساتھ پہلی بار متوسط گہرانوں کیلئے عید بازاروں کا انعقاد اور سبسڈائزڈ نرخوں پر عید الفطر کیلئے اشیائے ضروریہ کی بازار سے کم قیمت پر فراہمی کا پروگرام ہے ۔

خواجہ دائم الحضوری قصوری قبرستان ، قصور گارڈن پارک ، میونسپل آفس کھڈیا ں اور کارڈیک سینٹر چونیاں کے اچانک دورہ کے موقع پر  ڈپٹی کمشنر قصور نے قبرستان میں جاری صفائی کے کام میں سستی دکھانے پر ورک انچارج کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے کل ساڑھے 12بجے تک کام کو ہر قیمت پر مکمل کرنے اور اے ڈی سی آر کو اس کام کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قصور کو قصور پارک میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو فوری طور پر بہتر بنانے کا حکم دیا ۔ڈپٹی کمشنر قصور نے ضلعی انتظامیہ کو عید الفطر کے ایام میں پارک میں آنیوالے بچوں اور خواتین کیلئے لگائے جانیوالے جھولوں اور مکینکل رائیڈز کے مکمل طور پر صحیح اور فٹ ہونے کے باقاعدہ چیک اَپ کرنے کے بعد فٹنس سرٹیفکیٹس جاری کئے جانے کی بھی ہدایت کی ۔ ڈی سی قصور نے میونسپل کمیٹی کھڈیا ں کے دورے کے دوران شہر میں صفائی کی انتہائی ناقص اور خراب صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف آفیسر کھڈیاں کو معطل کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور


loading...