اپنی ہی سوتیلی بیٹی کے ٹوائلٹ میں خفیہ کیمرہ لگانے والا شخص جب پکڑا گیا تو ایسی شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں کہ یقین نہ آئے

اپنی ہی سوتیلی بیٹی کے ٹوائلٹ میں خفیہ کیمرہ لگانے والا شخص جب پکڑا گیا تو ...
اپنی ہی سوتیلی بیٹی کے ٹوائلٹ میں خفیہ کیمرہ لگانے والا شخص جب پکڑا گیا تو ایسی شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں کہ یقین نہ آئے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شیطان صفت انسان نے اپنی سوتیلی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور اس کے ٹوائلٹ میں خفیہ کیمرا لگا دیا تاکہ اس کی اور اس کے سہیلیوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا سکے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر کیرنز میں پیش آیا ہے جہاں عدالت نے اس 68سالہ شخص کو 7سال 9ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔

عدالت میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ”میرا سوتیلا باپ مختلف طبی مشورے دینے کے بہانے میں نازیبا انداز میں چھونے کی کوشش کرتا تھا تاہم جب میں نے مزاحمت کی تو اس نے میرا فون چھین لیا اور کہا کہ تم اچھی لڑکی نہیں ہو، اس لیے تمہیں فون نہیں رکھنے دیا جائے گا۔ اس کے نزدیک اچھی لڑکی ہونے کا مطلب یہ تھا کہ میں اسے قابل اعتراض طریقے سے اپنے جسم کو چھونے دیتی۔ ایک روز میں گھر میں اکیلی تھی کہ اس نے اسی طرح مجھے چھونا شروع کر دیا اور پھر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ “ پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ جب پولیس نے اس شخص کے خلاف رپورٹ کیے جانے پر اسے گرفتار کیا اور گھر کی تلاشی لی تو اس کے لیپ ٹاپ سے اپنی اس سوتیلی بیٹی اور اس کی سہیلیوں کی باتھ روم میں نہانے کی ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ جب پولیس والوں نے باتھ روم میں جا کر دیکھا تو وہاں الارم کلاک میں ایک خفیہ کیمرا چھپا کر رکھا گیا تھا جس کے ذریعے یہ شخص اپنے لیپ ٹاپ پر ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس