ان دونوں گاڑیوں میں سے پہلے جانے کا کس کا حق ہے؟ وہ انتہائی اہم قانون جو بہت سے ڈرائیورز کو معلوم نہیں ہوتا

ان دونوں گاڑیوں میں سے پہلے جانے کا کس کا حق ہے؟ وہ انتہائی اہم قانون جو بہت ...
ان دونوں گاڑیوں میں سے پہلے جانے کا کس کا حق ہے؟ وہ انتہائی اہم قانون جو بہت سے ڈرائیورز کو معلوم نہیں ہوتا

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریفک کے کچھ ایسے قوانین بھی ہیں جو کئی سال سے گاڑی چلانے والے ڈرائیورز بھی نہیں جانتے ہوں گے۔ یہ قانون بھی شاید انہی میں سے ایک ہے جس کی تصویر آسٹریلوی محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ مین روڈز کی طرف سے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے۔میل آن لائن کے مطابق محکمے کے طرف سے ایک جنکشن کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک طرف ایک سبز گاڑی کھڑی اور دوسری طرف ایک سرخ گاڑی۔

سبز گاڑی نے اپنی لین میں جنکشن کو کراس کرتے ہوئے سیدھا آگے نکلنے ہے جبکہ سرخ گاڑی کو سبز گاڑی کے آگے سے گزرتے ہوئے دائیں مڑنا ہے۔ پوسٹ میں محکمے کی طرف سے سوال کیا گیا ہے کہ ان دونوں میں سے کون سی گاڑی رک کر دوسری کو راستہ دے گی اور حیران کن طور پر بہت سے لوگوں نے کمنٹس میں اس کا غلط جواب دیا ہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ سرخ گاڑی رکے گی اور سبز کو راستہ دے گی لیکن محکمے کی طرف سے درست جواب بتایا گیا کہ یہاں سبز گاڑی رک کر سرخ کو راستہ دے گی کیونکہ سبز گاڑی کے آگے ’راستہ دو‘ (Give way)کا بورڈ لگا ہوا ہے۔ سرخ گاڑی کے آگے لگا بورڈ ان گاڑیوں کے لیے ہے جو سیدھی جائیں گی۔ یہاں سرخ گاڑی کو سیدھا نہیں جانا بلکہ دائیں مڑ جانا ہے لہٰذا اس کے سامنے موجود بورڈ اس پر لاگو نہیں ہوتا۔ وہ گزرے گی اور سبز گاڑی رک کر اس کو راستہ دے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...