’ پونی اور ربڑ بینڈ لگاکے اور کھسروں والی شرٹس پہن کر دانشور بننے کی اداکاری نہ کرو بیٹا‘ فواد چوہدری نے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو کھری کھری سنادیں

’ پونی اور ربڑ بینڈ لگاکے اور کھسروں والی شرٹس پہن کر دانشور بننے کی اداکاری ...
’ پونی اور ربڑ بینڈ لگاکے اور کھسروں والی شرٹس پہن کر دانشور بننے کی اداکاری نہ کرو بیٹا‘ فواد چوہدری نے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو کھری کھری سنادیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے الزامات کا انتہائی سخت زبان میں جواب دیا ہے۔

اینکر پرسن سمیع ابراہیم کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کے جواب میں فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر وہ سمیع ابراہیم کو 2 کروڑ روپے کے اشتہارات دے دیتے تو دن رات ان کی تعریفیں کرتے، اینکر پرسن کے اپنے بیوی بچے امریکہ میں بڑے ہوئے ہیں ۔

خیال رہے کہ سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ اور بھارت مل کر پاکستان کے خلاف سازش کر رہے ہیں جس میں مقامی سیاستدان اور تحریک انصاف کے لوگ شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے لوگوں کی قیادت فواد چوہدری کریں گے جو کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کے ذمے پی ٹی آئی کے اندر واردات ڈالنا ہے۔ سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا کہ اس سازش کا مقصد عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانا اور افواج پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔

’فواد چوہدری پی پی کے ساتھ رابطے میں ہیں، ان کے ذمے پی ٹی آئی کے اندر واردات ڈالنا ہے ، عید کے بعد ۔۔۔‘ سمیع ابراہیم نے خوفناک دعویٰ کردیا

فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کو مخاطب کرکے کہا کہ پونی اور ربڑ بینڈ لگاکے اور کھسروں والی شرٹس پہن کر دانشور بننے کی اداکاری نہ کرو بیٹا، ابھی سلمان اقبال کی مہربانی ہے کہ اس نے تمہیں اے آر وائی سے نکالنے کی وجہ نہیں بتائی ، انسان کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔

ٹوئٹر@fawadchaudhry

ایک صارف نے فواد چوہدری کو بس کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ان کی باتیں سن کر کہیں سمیع ابراہیم خود کشی ہی نہ کرلے جس پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ ایسا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

ٹوئٹر@fawadchaudhry

فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے ان لٹیروں کی بکواس کافی برداشت کی ہے لیکن بات آگے نکل گئی ہے اس لیے پتھر مارنا ضروری ہوگیا ہے۔

ٹوئٹر@fawadchaudhry

فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کے امریکی پاسپورٹ کا عکس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں بتارہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے ، ایسے منافقوں سے باخبر اور محفوظ ہونا انتہائی اہم اور ضروری ہے۔

ٹوئٹر@fawadchaudhry

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد


loading...