وہ 6 ممالک جہاں عید کا اعلان کردیا گیا

وہ 6 ممالک جہاں عید کا اعلان کردیا گیا
وہ 6 ممالک جہاں عید کا اعلان کردیا گیا

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے مختلف ممالک میں پیر کو عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے ، ایسے میں 6 ممالک ایسے بھی ہیں جنہوں نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ بدھ 5 جون کو عید الفطر منائی جائے گی ۔ خیال رہے کہ پاکستان کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی 5 جون کو ہی عید منانے کا اعلان کر رکھا ہے حالانکہ یہاں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (منگل) کو ہوگا۔

ایشیائی ممالک انڈونیشیا، ملائیشیا ، تھائی لینڈ اور جاپان میں پیر کے روز عید کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے وہاں منگل کو 30 واں روزہ رکھا جائے گا اور بدھ کو عیدالفطر منائی جائے گی۔ آسٹریلیا میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عید بدھ کے روز منائی جائے گی۔موروکو میں بھی عید الفطر 5 جون کو منائی جائے گی ، اس حوالے سے موروکو کے ماہر فلکیات نے مئی میں ہی بتادیا تھا۔

علاوہ ازیں امریکہ میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں کل (منگل کو) عید الفطر منائی جائے گی ۔ شمالی امریکہ کی فقہ کونسل کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 03 جون 2019ءبروز پیر کو عالمی وقت کے مطابق10 بجکر 3 منٹ پر ہو گی۔اس دن میامی اور فلوریڈا کے مقامات پر سورج 8 ڈگری پر ہو گا جبکہ چاند سورج سے اوپر 5 ڈگری پر ہو گا لہٰذا شوال 1440 ہجری کا پہلا دن 04 جون 2019ءبروز منگل کو ہو گا۔

مزید : Breaking News /بین الاقوامی /ماحولیات