ملک میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ ایک فیصد تک پہنچ گئی

ملک میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ ایک فیصد تک پہنچ گئی
ملک میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ ایک فیصد تک پہنچ گئی

  



اسلام آباد (این این آئی) ملک میں مہنگائی کی شرح نو اعشاریہ ایک فیصد تک پہنچ گئی,پاکستان شماریات بیورو نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

پیر کو مئی میں مہنگائی اپریل کی نسبت 1.3 فیصد بڑھی، مئی 2018 کی نسبت مئی 2019 میں مہنگائی 9.1 فیصد بڑھی، مہنگائی کے حساس اعشاریئے 10.8 فی صد بڑھے، ہول سیل سیکٹر میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 14 فی صد رہی، رواں مالی سال جولائی تا مئی مہنگائی بڑھنے کی شرح 7.2 فی صد رہی، ایک سال میں پیاز کے دام 78 فیصد بڑھے، مئی 2018 تا مئی 2019 ٹماٹر 46 اور دال مونگ 34 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں چینی 27، گڑ 23، سبزیاں 20 فیصد مہنگی ہوئیں، ایک سال میں پھل 20، مصالحے 18 اور گوشت 13 فیصد مہنگے ہوئے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...