وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بعد محکمہ موسمیات بھی میدان میں آگیا ،عید کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کردی

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بعد محکمہ موسمیات بھی میدان میں آگیا ،عید کے ...
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بعد محکمہ موسمیات بھی میدان میں آگیا ،عید کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ماہ شوال عیدالفطر کا چاند کل 4 جون کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج دوپہر 3 بج کر 2 منٹ پر ہوگی،جس کے باعث شوال کا چاند4 جون کو نظر آئے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 4 جون کو ملک کے بیشتر حصوں میں اس دوران مطلع صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنے قمری کیلنڈر کے مطابق بدھ کی عید کا اعلان کرچکے ہیں۔

مزید : قومی