فرشتہ قتل کیس میں فرانزک رپورٹ موصول ہوگئی،پولیس کو کوئی سراغ نہ مل سکا

فرشتہ قتل کیس میں فرانزک رپورٹ موصول ہوگئی،پولیس کو کوئی سراغ نہ مل سکا
فرشتہ قتل کیس میں فرانزک رپورٹ موصول ہوگئی،پولیس کو کوئی سراغ نہ مل سکا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فرشتہ قتل کیس میں فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی،پولیس کو کوئی سراغ نہ مل سکا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بچی کے کپڑوں سے اور خون کے نمونوں سے کوئی ڈی این اے نہ مل سکا۔فرانزک رپورٹ نیگیٹو ہونے کے بعد پولیس مشکوک افراد اور روایتی انداز سے تفتیش کرے گی۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ پولیس کی حراست میں چھ مشکوک افراد سے دوبارہ تفتیش شروع  کر دی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ پولیس کو بچی کے ورثا سے عدم تعاون کا سامناہے،پولیس اپنے طریقہ تفتیش سےجلدملزم تک پہنچ جائے گی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...