مفتی پوپلزئی کی جانب سے چاند نظر آنے کا اعلان، فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے

مفتی پوپلزئی کی جانب سے چاند نظر آنے کا اعلان، فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی ...
مفتی پوپلزئی کی جانب سے چاند نظر آنے کا اعلان، فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے جس پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بھی رد عمل آگیا ہے۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہیں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے 100 سے زائد شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے باعث منگل کو عیدالفطر منائی جائے گی ۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹی وی چینل کے ٹکرز کی تصویر شیئر کی جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ بنوں میں عیدکا چاند نظر آنے کی 42 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ فواد چوہدری نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ کوئی اپنا نام چاند رکھ لے تو ہی ممکن ہے کہ آج چاند نظر آتا‘۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیر کو 3 بج کر 2 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوچکی ہے لیکن دیکھا نہیں جاسکا کیونکہ چاند کی چمک اعشاریہ 1 فیصد تھی اور چاند اور سورج کے غروب ہونے کا وقت بھی ایک ہی تھا۔ منگل کو چاند 28 گھنٹے کا ہوگا اور صاف دکھائی دے گا،منگل کو کراچی اور گوادر کی ساحلی پٹی سے چاند دوربین کے بغیر بھی با آسانی دیکھا جاسکے گا۔

ٹوئٹر@fawadchaudhry

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد