انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو زبردست مشورہ دے دیا

انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو زبردست مشورہ ...
انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو زبردست مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ٹیم اگر خود اعتمادی حاصل کرلے تو کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔
قومی ٹیم کی مسلسل 12 ون ڈے میچز ہارنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف 14 رنز سے فتح پر وزیر اعظم عمران خان نے مبارباد دی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وارم اپ میچز اور ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں مایوس کن آغاز کے بعد گرین شرٹس فارم میں واپس آرہے ہیں ۔
انہوں نے قومی ٹیم کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ لوگوں میں ٹیلنٹ موجود ہے ، آپ کو صرف خود اعتمادی کی ضرورت ہے اور جب آپ خود اعتمادی حاصل کرلو گے تو ورلڈ کپ میں بھی کامیابی حاصل کرسکتے ہو۔

ٹوئٹر@ImranKhanPTI

مزید :

قومی -کھیل -