وہ 2 باﺅلرز جن کی پرفارمنس نے کپتان سرفراز احمد کو خوش کردیا

وہ 2 باﺅلرز جن کی پرفارمنس نے کپتان سرفراز احمد کو خوش کردیا
وہ 2 باﺅلرز جن کی پرفارمنس نے کپتان سرفراز احمد کو خوش کردیا

  



نوٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انگلینڈ کے خلاف فتح کا کریڈٹ بلے بازوں اور باﺅلرز کو دے دیا۔

میچ کے اختتام پر ہونے والی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ بلے بازوں اور گیند بازوں کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔شاداب خان اور وہاب ریاض نے بہترین باﺅلنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ میچ جیتنے کیلئے فیلڈنگ بہت اہم ہے ، گزشتہ کچھ میچز میں پاکستان اس شعبے میں کمزور رہا ہے لیکن آج کے میچ میں گرین شرٹس نے فیلڈنگ اور باﺅلنگ بہت اچھی کی جس کے باعث میچ میں فتح حاصل ہوئی۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مسلسل 11 میچز میں شکست کے بعد اس میچ میں فتح حاصل کرنا آسان نہیں تھا، آنے والے میچز میں اسی پرفارمنس دہرانے کی کوشش کریں گے اور مستقبل میں زیادہ بہتر کرکٹ کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں میزبان انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دی ہے۔ شاداب خان نے 12 کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ حاصل کی تو حریف ٹیم پریشر میں آگئی۔ انہوں نے 10 اوورز میں 63 رنز کے عوض 2 گوروں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میچ کے دوران وہاب ریاض نے بھی اچھی باﺅلنگ کی اور آخری لمحات میں اس وقت وکٹیں حاصل کیں جب میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا ہوا محسوس ہورہا تھا، انہوں نے 10 اوورز میں 83 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید : کھیل


loading...