دیا میر بھاشا اورمہمند ڈیمزفنڈ میں ساڑھے10 ارب روپے جمع ہوگئے:سٹیٹ بینک

دیا میر بھاشا اورمہمند ڈیمزفنڈ میں ساڑھے10 ارب روپے جمع ہوگئے:سٹیٹ بینک
دیا میر بھاشا اورمہمند ڈیمزفنڈ میں ساڑھے10 ارب روپے جمع ہوگئے:سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ دیا میر بھاشا اورمہمند ڈیمز فنڈ میں اب تک ساڑھے دس ارب روپے جمع ہوگئے ہیں، اندرون ملک سے9 ارب اور بیرون ملک سے ڈیڑھ ارب روپے آئے۔

تفصیلات کے مطابق دیا میر بھاشا اورمہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم کیے گئے فنڈ میں اب تک ساڑھے دس ارب روپے سے زیادہ رقم  جمع ہوگئی ہے۔سرکاری خبررساں ادارے نے بتایا فنڈ میں اندورن ملک سے تقریباً نو ارب روپے جمع ہوئے ہیں جبکہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں نے تقریباً ڈیڑھ ارب روپے سے زیادہ بھیجے ہیں۔بیرونی ممالک سے موصول ہونے والی رقوم میں سب سے آگے امریکہ میں بسنے والے پاکستانی ہیں، جنہوں نے چھپن کروڑ روپے عطیہ کیے جبکہ برطانیہ میں پاکستانی برداری نے انتالیس کروڑ روپے ملک ارسال کیے۔سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے دس بڑے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں نے اس فنڈ میں سب سے زیادہ رقوم جمع کروائی ہیں۔سب سے آگے پنجاب حکومت کے صوبائی ملازمین ہیں جنہوں نے ایک ارب روپے، پاکستان فوج نے اٹھاون کروڑ روپے، بحریہ ٹاؤن کے ملازمین نے گیارہ کروڑاور پاکستان فضائیہ کے ملازمین نے دس کروڑ روپے دیئے ہیں۔