شکست کے بعد برطانوی کپتان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

شکست کے بعد برطانوی کپتان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ ...
شکست کے بعد برطانوی کپتان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

  



ناٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن نے اپنی شکست کی وجہ پاکستان کی بہتر کارکردگی کو قرار دے دیا ۔نا ٹنگھم میں پاکستان سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پچ پر ساڑھے تین سو رنز بن سکتے تھے لیکن ہم نے 15سے 20سکور کم بنائے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا آغاز اچھا ہوا تھا ،آج باولنگ بھی ٹھیک تھی اور بیٹنگ بھی اچھی جا رہی تھی لیکن ہم فنش نہیں کر پائے ،آج ہم نے برا نہیں کھیلا لیکن پاکستان نے بہت اچھا کھیلا ۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستا ن نے انگلینڈ کو 14رنز سے شکست دی ہے جس کے باعث پاکستانی شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

مزید : کھیل


loading...