سندھ بھر میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ،فوری اطلاق ہو گا

سندھ بھر میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ،فوری اطلاق ہو گا
سندھ بھر میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ،فوری اطلاق ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت سندھ نے سمندر اور حب کینال میں نہانے پر 30 روز کے لئے پابندی عائد کردی جبکہ صوبے بھر میں ہوائی فائرنگ اور موٹر سائیکل کی ون ویلنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ سمندر اور حب کینال پر ہوگا ، کیونکہ چاند رات اور عید کی تعطیلات کے دوران شہری بڑی تعداد میں سمندر کا رخ کرتے ہیں۔دوسری جانب منچلے نوجوان کی جانب سے موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کی وجہ سے حکومت نے صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ون ویلنگ پر پابندی کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پابندی کا مقصد شہریوں کے جان مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔