بہت میچوں سے اس جیت کو مس کررہے تھے:آل راؤنڈر محمد حفیظ

بہت میچوں سے اس جیت کو مس کررہے تھے:آل راؤنڈر محمد حفیظ
بہت میچوں سے اس جیت کو مس کررہے تھے:آل راؤنڈر محمد حفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ناٹنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بہت میچوں سے اس جیت کو مس کررہے تھے،انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر تمام کھلاڑی بہت اچھا محسوس کررہے ہیں،پہلا میچ ہارنے کے بعد اچھے ماضی کویاد کرکے ہم نے ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم نے انگلینڈ کو 14رنز سے شکست دے دی۔شاہینوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 348رنز بنائے جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ سکور ہے ۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم سخت مقابلے کے بعد مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان کے ساتھ334رنز ہی بنا سکی ۔شاندار کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی نے اس جیت میں اپنا کردار ادا کیا ہے،بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے،

کوشش تھی کہ بڑی پارٹنرشپ لگاؤں۔انہوں  نے کہا کہپہلا میچ ہارنے کے بعد اچھے ماضی کویاد کرکے ہم نے ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کی،  ہمارے ذہن میں تھا کہ 340پر سکور کا دفاع کرسکتے ہیں ۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ سب کو احساس تھا کہ ویسٹ انڈیزکے میچ میں اچھا نہیں کھیلے،جذبہ تھا کہ آج جیت کر آگے چلیں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کےلیے میچز جیتوں۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف اس میچ میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے محمد حفیظ نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور شاہینوں کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ 

مزید :

کھیل -