شہباز شریف قانون سے بھاگنے کی بجائے یہ کام کریں۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن لیڈر کو مشورہ دے دیا

شہباز شریف قانون سے بھاگنے کی بجائے یہ کام کریں۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی ...
شہباز شریف قانون سے بھاگنے کی بجائے یہ کام کریں۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن لیڈر کو مشورہ دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو چاہیے کہ قانون سے بھاگنے کے بجائے قانون کا سامنا کریں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چاہے اپنے ہوں یا پرائے،نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے، ن لیگی رہنماؤں کو مشورہ ہے کہ قانون کے راستے میں رکاوٹیں ڈال کر شریک جرم نہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو چاہئے کہقانون سے بھاگنے کے بجائے قانون کا سامنا کریں۔

خیال رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں منگل کو عدم پیشی پر قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور کی ٹیم نے شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ مارا تاہم شہباز شریف گھر میں موجود نہیں تھے۔اطلاعات کے مطابق نیب لاہور کی ٹیم قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن میں رہائش گاہ پر تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک موجود رہی تاہم انہیں بتایا گیا کہ شہباز شریف گھر میں موجود نہیں ہیں جس کے بعد ٹیم وہاں سے روانہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن سے نیب کی ٹیم شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے جاتی عمرہ روانہ ہوئی جب کہ جاتی عمرہ کے گھر پر چھاپے کی خبر پر ن لیگی کارکن جمع ہوگئے اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی تاہم نیب ٹیم وہاں نہیں پہنچی۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کوگرفتارکرنے کا کوئی جوازنہیں،ایک کیس میں ایک شخص کی دوبار گرفتاری کیسے ممکن ہے؟۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آج نیب میں تحریری جواب جمع کرایا ہے، ہم نے نیب کو کہا کہ ہم وڈیو لنک پر موجود ہیں،کل ہائی کورٹ میں 12 بجے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی، تمام قانونی آپشنز دیکھ رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -