کشمیر یوں کے حق خودار اد یت مطالبے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے: علی امین گنڈ اپور

کشمیر یوں کے حق خودار اد یت مطالبے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے: علی امین گنڈ ...

  

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر امور کشمیروگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی قابض افواج مقبوضہ کشمیرمیں نہتے شہریوں اور بالخصوص نوجوانوں کو بے دریغ شہیدکررہی ہے اور مقبوضہ کشمیرمیں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سفاکانہ کارروائیوں اور قابل مزمت نئے ڈومیسائل قوانین کے ذریعے مقبوضہ کشمیرکی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی بھی کوششیں کر رہا ہے، انہوں نے کہاکہ بھارت کی نو لاکھ قابض افواج مقبوضہ کشمیرمیں دہشت گردی سے لوگوں پرانسانیت سوزمظالم ڈھاکر کشمیریوں کے جذبہ آزادی اور عزم کوشکست نہیں دے سکتا۔انھوں نے کہاکہ بھارت نے طاقت کاہرطریقہ استعمال کرکے دیکھ لیاہے لیکن وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کوسرد نہیں کرسکا ہے اورآج بھی مقبوضہ کشمیرمیں شہید ہونے والے کشمیریوں کوپاکستانی پرچم میں دفن کیاجاتاہے جو پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتوں کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کامسلمہ بین الاقوامی حق ہے جس کے حصول کے لیے بہادر کشمیری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کافوری نوٹس لے اورمقبوضہ وادی میں گذشتہ دس ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کوختم کروانے میں اپناکرداراداکرے۔

ایک انچ پیچھے

مزید :

علاقائی -