پاکستان اور چین کا معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

  

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جِنگ کی ملاقات میں معیشت کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور شراکتیں بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔مشیر خزانہ نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نبٹنے اور وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے علاج معالجے اور طبی آلات کی فراہمی پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا جبکہ چینی سفیر نے دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال سے نبٹنے کیلئے چین کی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے عز م کا اظہار کیا۔

تعاون اتفاق

مزید :

علاقائی -