الیکشن کمیشن، فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پردلائل طلب

  الیکشن کمیشن، فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پردلائل طلب

  

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کے دور ان فیصل واوڈا کے وکیل کی جانب سے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا گیا،فیصل واوڈا کے وکیل نے نااہلی کی درخواستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا۔ وکیل فیصل واوڈا نے کہاکہ نااہلی کی درخواستیں متعلقہ فورم اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائی جا سکتی ہے۔الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر مزید دلائل طلب کرلیے۔الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

فیصل واوڈا

مزید :

علاقائی -