سبزہ زار،50 سالہ شخص پلازے کی چھت سے گر کر جاں بحق

سبزہ زار،50 سالہ شخص پلازے کی چھت سے گر کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقہ میں پلازہ سے 50 سالہ شخص گر کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت چوک میں واقع پلازہ کی چھت سے50سالہ شخص پرسرار طور پر گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ شخص کی شناخت ارشاد بیگ کے نام سے ہوئی جس کی پلازہ میں دکان تھی۔ تیسری منزل سے پاؤں سلپ ہونے کر باعث گر کر جاں بحق ہوا۔ بعد ازاں پولیس نے 50 سالہ ارشاد بیگ کی لاش کو پولیس کاروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ورثا کے حوالے کردی۔

مزید :

علاقائی -