ما نگا منڈی، ڈاکو ٹرانسفار مر اور 6لاکھ مالیت کی تارلوٹ کر فرار

  ما نگا منڈی، ڈاکو ٹرانسفار مر اور 6لاکھ مالیت کی تارلوٹ کر فرار

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)مانگامنڈی میں پانچ ڈاکو ڈیرے سے ٹرانسفارمراور سولر پلیٹ کی 6لاکھ روپے مالیت کی تار لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے نواحی گاؤں تالاب سرائے میں 5نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے روز پر سابق ممبر انکوائری حکومت پنجاب رانا شوکت علی کے ڈیرے پر ملازم کرم الٰہی اور اس کی بیوی سحر بی بی اور بیٹی کو لاٹھیوں سے زبر دست تشددکا نشانہ بنایااور خواتین سے بداخلاقی بھی کرتے رہے۔ ڈاکوؤں نے دروازے توڑ کر رانا شوکت علی کے ٹیوب ویل سے سولر پلیٹ کی کاپر کی تار اور بجلی کا ٹرانسفارمراتار کر اس میں سے کاپر کی مکمل تار نکال کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور ٹرانسفارمرکا خول، لوہے کا سامان چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ رانا شوکت علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور مال برآمد کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -