جوہرٹاؤن،چور جم سے ایل سی ڈی اور نقدی لے کر فرار

جوہرٹاؤن،چور جم سے ایل سی ڈی اور نقدی لے کر فرار

  

لاہور (کرائم رپورٹر)تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں چوری کی وارداتوں میں تشویش ناک اضافہ ہوگیا ہے۔ جوہر ٹاون ایکسپو سینٹر کے قریب احسن اعجاز کے جم ایکس میں چوروں کے ایک گروہ نے داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان ایل سی ڈی اور نقدی وغیرہ چوری کر لی اور فرار ہوگئے۔ملزمان کو جم میں لگے کلوز سرکٹ کیمرے سے دیکھا جا سکتا ہے۔ مقامی پولیس کو چوری کی درخواست دے دی ہے۔جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔مقامی لوگوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لیکر انصاف کا مطالبہ کیا ہے

مزید :

علاقائی -