مانگا منڈی میں موٹر وے پولیس کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

مانگا منڈی میں موٹر وے پولیس کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) موٹر وے پولیس کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن۔ ڈی آئی جی موٹروے احمد ارسلان ملک ایس ایس پی محمد کاشف کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی موٹروے ملک افتخار احمد وینس آپریشنل افسر عدنان برکی نے چوہنگ موہلنوال سندر پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا۔ نیشنل ہائے وے پر فروٹ کی ریڑھیاں، دکانیں اور دیگرتجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔آپریشنل افسر عدنان برکی کا کہنا تھا کہ تجاوزات حادثات کا سبب بنتی ہیں۔ ہماری اولین ترجیح عوام کی جان و مال کی خدمت کرنا ہے۔

یہ آپریشن اب ہر روز ہوا کرے گا تاکہ کوئی بھی نیشنل ہائے وے پر وائلشن نہ کرے تاکہ کوئی بھی بڑے حادثہ کا شکار نہ بنے کیونکہ ہماری اولین ترجیح عوام کی جان و مال کی خدمت کرنا ہے۔

مزید :

علاقائی -