قتل کیس،عدم پیروی پر عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج

قتل کیس،عدم پیروی پر عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گارڈن ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مقتولہ کے باپ عبدالرحیم اور بیٹے نویدکی عبوری درخواست ضمانتیں عدم پیروی پرخارج کردیں،ایڈیشنل سیشن جج محبوب بخاری نے مذکورہ بالا حکم جاری کیاہے،درخواست گزار ملزموں کا موقف تھا کہ بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا الزام بے بنیادہے،پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیاہے،عدالت عبوری درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے،ملزمان کے خلاف تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھاہے جس میں ملزموں کے خلاف پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو قتل کرنے کاالزام ہے۔

مزید :

علاقائی -