گارڈین کورٹ قائم

گارڈین کورٹ قائم

  

لاہور(نامہ نگار)گارڈین شپ کے بڑھتے ہوئے مقدمات کے پیش نظر سیشن جج لاہور نے ایک اور گارڈین کورٹ قائم کردی ہے،سیشن جج لاہور نے سول جج فرزانہ کوثر کو گارڈین کورٹ کی جج مقرر کردیا ہے،سیشن جج لاہور کی منظوری کے بعد گارڈین کورٹس کی تعداد 7ہوگئی ہے،نئی کورٹ میں سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے 300 گارڈین کیسز ٹرانسفر کردیئے ہیں،یادرہے کہ اس سے قبل لاہور میں کل 6 گارڈین کورٹس کام کررہی تھیں۔

مزید :

علاقائی -