اداروں کی بربادی پرشریفوں کا نام سنہری حروف میں لکھا جائیگا،شہباز گل

  اداروں کی بربادی پرشریفوں کا نام سنہری حروف میں لکھا جائیگا،شہباز گل

  

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ جب بھی اداروں کی بربادی، کرپشن کا ذکرہوگا، شریفوں اورحواریوں کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا، بد انتظامی، اقربا پروری کی جو داستانیں آپ رقم کرکے گئے کفارہ قوم ادا کر رہی ہے،ہم آپ کو بھی بھولنے نہیں دیں گے یہ تو ہوگا، اب برداشت کریں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ کوئی ایک ادارہ جو آپ کے آقاؤں نے 3 باریوں میں ٹھیک کیا ہو؟جب صحت تعلیم خصوصاً وینٹی لیٹرز کا نام لیا کریں تو کم ازکم آئینہ ضرور دیکھ لیا کریں،پمز کو 24 وینٹی لیٹرز اور 30 ڈیجیٹل سکرینیں فراہم کی جا چکی ہیں، آپ کو باقی ساری معلومات ہوں گی سوائے اس کے کہ22 کروڑ لوگوں کیلئے کتنے وینٹی لیٹرز آپ چھوڑ کر گئے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ مریم اورنگزیب اب مینجمنٹ پر بھی گفتگو فرمائیں گی،فرما رہی ہیں کہ کم دباوسے زیادہ دباو والے ہسپتالوں میں منتقل کرنا غلط پالیسی ہے، مریم اورنگزیب کی لاجک سن کر ان کی بات پر یقین آجاتا ہے کہ نوازشریف ایک نشہ ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ صحت کے نظام پر بات کرنے سے پہلے ضرور بتایا کریں نوازشریف کو باہر سے علاج کروانا پڑ رہا ہے، آپکی لوٹ مار بڑا ثبوت کہ نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کی تعداد بیرون ملک سے پوری کروانا پڑرہی ہے،آپ کو یہ طعنہ روز سننے کو ملے گا، حوصلہ رکھیں۔

شہباز گل

مزید :

علاقائی -