منی لانڈرنگ کیسز میں اپوزیشن کو لینے کے دینے پڑ گئے،علی محمدخان

  منی لانڈرنگ کیسز میں اپوزیشن کو لینے کے دینے پڑ گئے،علی محمدخان

  

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کا ایشو ختم ہوگیا ہے،مسلم لیگ (ن)سے جواب مانگا جائے تو پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس یاد آجاتے ہیں،اکبر ایس بابر مسلم لیگ ن کے لیے پی ٹی آئی میں بیٹھ کر مخبری کررہے تھے،الیکشن کمیشن میں پانامہ کی طرح کوئی قطری خط نہیں چلے گا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کا ایشو ختم ہوگیا ہے،اب الیکشن کمیشن نے یہ دیکھنا ہے کیا کسی جماعت کو کوئی فنڈنگ ممنوعہ ذرائع سے تو نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی نے اپنے اکاؤنٹ کی جو تفصیلات جمع کرائیں جن کا آڈٹ نہیں ہوا۔ ہم نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرائیں،ان دونوں جماعتوں کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔فرخ حبیب پارلیمانی سیکرٹری نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے اپنے اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا،ان سے سوال پوچھا گیا کہ 5 کروڑ کا چیک کس نے دیا تو کہا وہ شخص مرگیا ہے،یہ کسی کا شناختی کارڈ جمع نہیں کرا رہے،مسلم لیگ ن سے جواب مانگا جائے تو انکو پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس یاد آجاتے ہیں۔

لینے کے دینے

مزید :

علاقائی -