حکومت کورونا صورتحال پر پہلے روز سے جھوٹ بول رہی ہے،ڈاکٹر سعید الٰہی

  حکومت کورونا صورتحال پر پہلے روز سے جھوٹ بول رہی ہے،ڈاکٹر سعید الٰہی

  

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سابق چیئر مین اورمعروف سیاسی وسماجی کارکن ڈاکٹر سعید الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کے حوالے سے پہلے دن سے جھوٹ بول رہی ہے جبکہ محکمہ صحت میڈیا کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے کچھ اور اپنے وزیر اعلیٰ کو کچھ اور بتا رہاہے جس کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا کیسز بڑھ گئے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید الٰہی نے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت کی نااہلی کی وجہ سے آج صورتحال یہ ہے کہ لوگ کورونا وباء کو ایک مذاق سمجھ رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز پر تشدد کے واقعات بڑھ گئے ہیں،ڈاکٹرز اور ہسپتالوں کے تحفظ کے لئے پولیس اور رینجرز تعینات کی جائے تاکہ تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا میں پہلے دن سے کہ رہا ہوں کہ نیازی حکومت کورونا کے حوالے سے عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہی ہے۔

پہلے روز سے

مزید :

علاقائی -