الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ کرے،احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فنڈنگ کی تفصیلات عام کیا جائے۔ چینی بحران پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب فوری طور استعفیٰ دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اکاوئنٹ میں فارن پیسہ آنے کی بجائے ان کے ذاتی اکاوئٹس میں آیا،پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نے الیکشن کمیشن کو تفصیل دیدی ہے۔ پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی ہے جس طرح چینی پر ڈاکہ ڈالا ہے،ملک میں چینی کی کمی تھی پی ٹی آئی حکومت نے ایکسپورٹ کی اجازت کیوں دی؟ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے بد ترین مالی بد عنوانی کی ہے ان کو یوم حساب قریب ہے۔ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب فوری طور استعفیٰ دیں۔
احسن اقبال