50 سال سے زائد عمر کے عدالتی ملازمین سمیت مختلف برانچوں کے عملے کو گھروں پر رہنے کی سہولت کانوٹیفکیشن واپس
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنے پچاس سال سے زائد عمر کے ملازمین اور خواتین سٹاف سمیت مختلف برانچوں کے عملے کو گھروں پر رہنے کی سہولت دینے کانوٹیفکیشن واپس لے لیا۔یہ نوٹیفکیشن 24مارچ کو جاری کیا گیا تھا،جس میں ہائی کورٹ کے مذکورہ ملازمین کو دفتر حاضری سے استثنیٰ دیاگیاتھا، نوٹیفکیشن واپس لینے کے حکم نامے میں کہا گیاہے کہ عدالت عالیہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے تمام سٹاف معمول کے مطابق اپنی حاضری یقینی بنائے۔
نوٹیفکیشن واپس