آٹا،چینی ڈکیتی کے سہولت کارعمران خان خودہیں،رانا ثنا اللہ

آٹا،چینی ڈکیتی کے سہولت کارعمران خان خودہیں،رانا ثنا اللہ

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے کہاہے کہ میاں شہباز شریف سمیت حکومت کے سیاسی مخالفین کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،ہمیں یقین ہے عدلیہ اپنا کردار اداکرے گی،گرفتاری حیلے بہانوں سے کرنی ہے تو کریں،ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے،یہ گرفتاریاں کرتے کرتے تھک جائیں گے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،وہ گزشتہ روز لاہورہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے،وہ میاں شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت کے سلسلے میں لاہورہائی کورٹ پہنچے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کے َخاتمے میں میاں شہناز شریف کا اہم کردار تھا،10 سال تک شہباز شریف نے دیانتداری سے کام کیا،میگا پراجیکٹس پر اربوں روپے خرچ کئے لیکن ایک روپے کی کرپشن آج تک ثابت نہیں ہو سکی،ایک کرایہ کا آدمی رکھا گیا جو ہر روز ٹی وی پر آکر اپوزیشن کے خلاف پراپیگنڈاکرتاہے،حکومت کی ایمانداری کا یہ حال ہے کہ آج 29 ارب روپے کی سبسڈی کو تحفظ دیا جا رہا ہے،تیرہ مہینے تک چینی کرپشن کی جاتی رہی ہے،آٹا چینی ڈکیتی کے سہولت کار خودوزیر اعظم،وزیر اعلیٰ اورحکومت کے ارکان ہیں،اصل ملزموں کو چھوڑ دیاگیا،اپوزیشن کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

رانا ثنا اللہ

مزید :

علاقائی -