کشمیر ایکشن کمیٹی کے صدر جسٹس (ر) شریف حسین بخاری انتقال کرگئے

کشمیر ایکشن کمیٹی کے صدر جسٹس (ر) شریف حسین بخاری انتقال کرگئے

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)کشمیر ایکشن کمیٹی کے صدر جسٹس (ر) شریف حسین بخاری انتقال کرگئے،ان کی نماز جنازہ جوڈیشل کالونی ٹھوکر نیاز بیگ میں اداکی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا،شریف حسین بخاری 7اگست 1994ء کو لاہورہائی کورٹ کے جج مقررہوئے اورریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ کر اپنے عہدہ سے سبکدوش ہوئے تھے،ان کی نماز جنازہ میں ان کے قریبی عزیزواقارب اورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،ان کی وفات پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز نے تعزیت کا اظہار کیاہے۔

شریف حسین

مزید :

علاقائی -