کورونا وباء پر حکومت اپوزیشن کا ابتک متحد نہ ہونا المیہ،سعد رفیق

کورونا وباء پر حکومت اپوزیشن کا ابتک متحد نہ ہونا المیہ،سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں پیشی کے بعد خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ المیہ ہے کہ اپوزشین اور حکومت اس وبا پر بھی ایک نہیں ہو سکے، تین صوبوں میں تو تحریک انصاف کی اپنی حکومت ہے،یہ ناکامی بزادر یا محمود خان کی نہیں بلکہ عمران خان کی ہے، فواد چوہدری سنجیدہ شخص نہیں ہے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے معاملے پر پر ان کے بیان کو سنجیدہ نہیں لے رہا، انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل افریقہ سے ہوتی ہوئی پاکستان پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل افریقہ سے ہوتی پنجاب تک پہنچ گئی لیکن کنٹرول نہیں کیا گیا،موجودہ حکومت بحران کی ذمہ دار ہے، شہباز شریف ڈینگی کا ٹیسٹ 990روپے میں لے کر آئے،کورونا کا ٹیسٹ 8ہزار روپے کا ہے اگر ایک خاندان کو کروانا پڑے تو کیا ہوگا،دوہزار تک کورونا کی ٹیسٹ فیس لائی جا سکتی تھی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فواد چودھری سنجیدہ آدمی نہیں،ان کا جواب نہیں دو ں گا،مشکلات ہمارے لیے نئی نہیں ہے یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
المیہ

مزید :

علاقائی -