قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں کورونا احتیا طی تدابیر پر سختی سے عملدر آمد کرانے کا فیصلہ

  قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں کورونا احتیا طی تدابیر پر سختی سے عملدر آمد ...

  

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے متعدد ارکان پارلیمینٹ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرلیا،پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے ورچوئل اجلاس میں شرکت سے انکار کردیاتھا جس کے بعد 5 جون سے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہورہا ہے جو دو ماہ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر اجلاس ایک دن چھوڑ کر ایک دن ہوا کرے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے تمام دفاتر اسمبلی ہالز اور پریس گیلری میں روزانہ کی بنیاد پر ڈس انفیکشن سپرے کیاجائیگا۔ اراکین قومی اسمبلی، عملے اور صحافیوں کو کورونا ٹیسٹ کے بعد پارلیمنٹ آنے کی اجازت ہوگی۔ اسمبلی اراکین کے ذاتی عملے اور وزیٹرز کو پارلیمنٹ آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق بجٹ پر بحث کیلئے دورانیہ بھی مختصر رکھا جائیگا اور کوشش کی جائیگی کہ بجٹ کی منظوری جلد از جلد حاصل کی جاسکے۔

قومی اسمبلی

مزید :

علاقائی -