پاور لفٹنگ کھلاڑیوں نے حکومتی احتیاطی تدابیر پر انفرادی پر یکٹس شروع کر دی: راشد ملک

پاور لفٹنگ کھلاڑیوں نے حکومتی احتیاطی تدابیر پر انفرادی پر یکٹس شروع کر دی: ...

  

 اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے کہا ہے کہ پاور لفٹنگ کے کھلاڑیوں نے حکومتی احتیاطی تدابیر کے تحت انفرادی پریکٹس شروع کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنے اپنے گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس پر توجہ دے رہے جبکہ جم بھی ایس او پیز کے مطابق کھل گئے ہیں اور پاور لفٹنگ کے کھلاڑیوں نے بھی حکومتی احتیاطی تدابیر کے مطابق انفرادی پریکٹس شروع کر دی ہے اور فیڈریشن کو ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اپنی اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اصلاح و مشورے کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کوچز سے بھی رابطے اور رائے لینی شروع کر دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پاور لفٹنگ کے کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاور لفٹنگ کے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر کئی میڈلز حاصل کر رکھے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں راشد ملک نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا پریشان ہے اور کھیلوں کی تمام سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں اموات بھی ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ درست تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا اعلان کرے گی تو ہم بھی اسی وقت ہی فیڈریشن کے زیراہتمام آئندہ منعقد ہونے والی سرگرمیوں کے دوبارہ شیڈول کا اعلان کر دیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -