گلوکارعبداللہ قریشی کا ایک اورسنگل‘کتنی دیر’ریلیز

گلوکارعبداللہ قریشی کا ایک اورسنگل‘کتنی دیر’ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارعبداللہ قریشی نے ایک اورسنگل‘کتنی دیر’ریلیز کردیا ہے جو خصوصی سوچ پر مبنی میوزک ویڈیو کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ گزشتہ تین ماہ کے دوران میں تین میوزیکل سنگل ریلیز کرچکے ہیں۔یہ نغمہ آپ کوتاریک وقت میں امید کی روشنی تلاش کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

اس ٹریک میں بھرپور طریقے سے واضح کیا گیا ہے کہ آزمائش کی گھڑ ی میں آپ اپنے رب پر مکمل یقین رکھیں کہ وہ ضرور نجات دے گا۔ میوزک ویڈیو میں ایک لڑکی کی زندگی کا سفر دکھایا گیا ہے۔

جس کی آنکھوں کی روشنی ختم ہوچکی ہے مگر وہ اپنی جدوجہد جاری رکھتی ہے اور آخر کار اسی حالت کے ساتھ زندگی گزارنا سیکھ جاتی ہے۔کتنی دیر’کے پروڈیوسر سعد سلطان ہیں اور اس کی کمپوزنگ عبداللہ قریشی اور راجو RnB نے کی ہے۔ میوزک ویڈیو میں فنکارہ کومل جمیل نے اداکاری کی ہے جس کی ہدایات احسن محمود نے دیں جو اس سے پہلے اسی گلوکار کیلئے‘انتظار’کی ویڈیو کی ہدایت دے چکے ہیں۔

مزید :

کلچر -