سلیم نور کی والدہ کے انتقال پر گلوکاروں و اداکاروں کا اظہار تعزیت

سلیم نور کی والدہ کے انتقال پر گلوکاروں و اداکاروں کا اظہار تعزیت

  

لاہور(فلم رپورٹر) پروگرام آرگنائزر سلیم نور کی والدہ کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکاروں و اداکاروں نے کا اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔پٹیالہ گھرانہ کے استاد حامد علی خان،ولی حامد علی خان،شاہدہ منی،حمیرا ارشد،سائرہ نسیم،شبنم مجید،ساحر علی بگا،سائرہ ارشد،سعد نسیم،اداکارہ ماہ نور،نعت خواں سرور نقشبندی،گلوکار رانا کاشف،ملکو،طارق طافو،استاد طافو خان،میگھا،محسن جعفر،زاہد خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔اس حوالے سے پروگرام آرگنائزر سلیم نور نے کہا کہ میں ان تما م دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس دکھ کی گھڑی میں مجھے یاد رکھا میری تمام دوستوں سے دعا کی اپیل ہے۔

مزید :

کلچر -