قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں 48سے 90بیس پوائنٹس تک کمی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی۔نیشنل سیونگز کی شرح منافع 48 سے 90 بیس پوائنٹس تک کمی کردی گئی ہے۔سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.10 فیصد سے کم کرکے 7.1 فیصد کردی گئی اور اس طرح سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 90 بیس پوائنٹس کی کمی کردی۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 84 بیس پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ریگولر انکم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.28 فیصد سے کم ہوکر 7.44 فیصد ہوگئی ہے۔ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 49 بیس پوائنٹس کی کمی کردی گئی اور اس طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.54 فیصد سے کم ہوکر 8.05 فیصد ہوگئی۔سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 50 بیس پوائنٹس کی کمی کردی گئی اور اس طرح سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع 7 فیصد سے کم کرکے 6.50 فیصد ہوگئی ہے، اس کے علاوہ پنشن اور بہبود اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 48 بیس پوائنٹس کی کم کرکے پنشن اور بہبود اکاؤنٹس پر شرح منافع 10.32 فیصد سے کم کرکے 9.84 فیصد کردی گئی۔
بچت سکیمیں