گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،13گھروں کے کنکشن منقطع

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،13گھروں کے کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سوئی ناردرن ٹاسک فورس نے لاہور کے نواحی گاؤں سدھار میں کارروائی کر کے 13گھروں میں بذریعہ بائی پاس لائن گیس چوری پکڑ لی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن ٹاسک فورس نے کچا روڈ لاہور کے قریب واقع سدھا گاؤں میں کارروائی کر کے غیر قانونی بائی پاس لائن منقطع کر دی۔ غیر قانونی بائی پاس کے ذریعے 13گھروں میں لائن پریشر پر گیس چوری کی جا رہی تھی۔ سوئی ناردرن حکام نے گیس چوری کا مقدہ درج کرنے کے لئے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے۔