نیوی کے سٹیشن کمانڈرل نعمت اللہ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا

نیوی کے سٹیشن کمانڈرل نعمت اللہ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا

  

لاہور(پ ر)سٹیشن کمانڈر نیوی لاہور کمانڈر نعمت اللہ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیادورے کا مقصد پاکستان نیوی کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کا اظہار اور ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی ایکویپمنٹ کی فراہمی تھا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل اور ان کی ٹیم کا مشکور ہوں جنہوں نے اس عظیم تاریخی طبی درسگاہ کے دورے کی دعوت دی صحت عامہ کے فروغ اور کورونا سے بچاؤ کیلئے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں ہم دکھی انسانیت کی خدمت کے اس جذبے کو سراہتے ہیں اور کورونا کے تدارک میں کام کرنے والے ڈاکٹرز ہمارے ہیرو ہیں جو کسی جہاد سے کم نہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام پروفیسر بلقیس شبیر کی جانب سے یونیورسٹی سے ملحقہ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی کورونا بارے آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں 45 سے زائد ڈاکٹروں کو تربیت کروائی گئی کموڈور نعمت اللہ نے شرکا سے خطاب ہوئے کہا کہ فوج تو باڈر پر اپنا کام کر رہی ہے لیکن ہیلتھ کئیر ورکرز ہسپتالوں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اللہ سے دعا ہے کہ ہم اس وبا پر جلد سے جلد قابو پا سکیں۔

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ملحقہ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز صف اول کے سپاہی ہیں اور انسانی خدمت کا یہ سلسلہ جذبے اور لگن کے ساتھ ہمہ وقت جاری رہے گا۔ جبکہ رجسٹرار کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سید اصغر نقی کا کہنا تھا کہ یو نیورسٹی مریضوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ طلبا کے تدریسی و تربیتی نظام کا اہتمام کرتی رہے گی۔ پروفیسر بلقیس شبیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ملحقہ ہسپتالوں کے تمام ڈاکٹرز کے لئے آن لائن تربیت جاری رہے گی۔

رجسٹرار کے ای ایم یو پروفیسر سید اصغر نقی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر خالد محمود چیمہ، پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر سعید احمد، ڈاکٹر بلال عزیز اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -