489مقامات پرچھاپے، 15منافع خور گرفتار، ایک لاکھ روپے جرمانہ

489مقامات پرچھاپے، 15منافع خور گرفتار، ایک لاکھ روپے جرمانہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں 489 انسپکشنز کیں، 62 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی اور 01 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ 15 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 15 گراں فروشوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اور سختی کریں اور منڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کو بھی مانیٹر کیا جائے۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہو نے کم وزن والے چکن کو ذبح کرنے والے سیل پوائنٹس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1300 گرام سے کم وزن والے چکن کا گوشت بنانے کی اجازت نہ ہوگی اور 1300 گرام سے کم وزن والے چکن کا گوشت مضر صحت ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی سیل پوائنٹس کو چیک کریں اور گرانفروشی کو کسی بھی ہرگز معافی نہ دیں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ ایسے عناصر پر کڑی نظررکھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -